دراز قامت
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - جس کی جسامت، لمبی ہو، لمبے قد کا، لمبا۔ "دراز قامت کی آنکھوں پر سنہری فریم والی عینک ہے" ( ١٩٦٧ء، پس پردہ، مرزا ادیب، ١٦٧ )
اشتقاق
فارسی زبان سے اسم صفت 'دراز' کے ساتھ عربی اسم 'قامت' بطور موصوف لگایا گیا ہے اس طرح یہ مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ اردو میں ١٩٦٧ء کو "پس پردہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - جس کی جسامت، لمبی ہو، لمبے قد کا، لمبا۔ "دراز قامت کی آنکھوں پر سنہری فریم والی عینک ہے" ( ١٩٦٧ء، پس پردہ، مرزا ادیب، ١٦٧ )